وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار، اشتہاری قرار دینے کا انتباہ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سماعت کے دوران سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔








