میاں محمود الرشید نے 9 مئی مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج۔

اسلام آباد: میاں محمود الرشید نے 9 مئی مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، جبکہ 9 مئی کے الزامات کی تائید میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور کسی گواہ نے ان پر اشتعال انگیزی کا الزام عائد نہیں کیا۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کرنے کے باوجود سازش کے جرم میں سزا سنائی، جبکہ سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات مختلف عدالتوں میں ایک دوسرے سے متضاد تھے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں، لہٰذا ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ عدالت سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

More News