وفاقی حکومت کا مالی سال 2026-27 میں بھی کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، تین سال سے خالی سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا اعلان۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا مالی سال 2026-27 میں بھی کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ، تین سال سے خالی سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا اعلان۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی نظم و ضبط مزید بہتر بنانے اور غیر ضروری سرکاری اخراجات پر قابو پانے کے لیے مالی سال 2026-27 میں بھی کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین سال یا اس سے زائد عرصے سے خالی پڑی تمام وفاقی سرکاری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ نئی پوسٹ بنانے کے لیے خصوصی حکومتی منظوری لینا لازمی ہوگا۔

حکومت نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت اداروں میں نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی بھی برقرار رکھی ہے۔ تاہم قومی سلامتی یا انتہائی ضروری سرکاری خدمات کے لیے خصوصی اجازت سے گاڑی خریدنے کی اجازت دی جا سکے گی۔

کفایت شعاری اقدامات کے تحت غیر ضروری سرکاری تقریبات، دفاتر کی تزئین و آرائش، لگژری اشیا کی خریداری اور دیگر غیر ترقیاتی اخراجات پر بھی سخت نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مالیاتی خسارے میں کمی، سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال، قرضوں پر انحصار کم کرنا اور معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے غیر ترقیاتی اخراجات کم ہو سکتے ہیں، تاہم نئی سرکاری بھرتیوں کے مواقع محدود رہنے کا امکان ہے۔

More News