موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 11 ٹرک اور ڈرائیورز حراست میں۔

راولپنڈی: موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 11 ٹرک اور ڈرائیورز حراست میں۔

راولپنڈی: موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری کے قریب کارروائی کے دوران 11 ٹرکوں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ سگریٹ پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے۔

کارروائی کے دوران 11 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر ان کے ڈرائیورز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سگریٹ کی مجموعی مالیت تقریباً 22 کروڑ روپے ہے۔

موٹروے پولیس نے برآمد شدہ سگریٹ، ٹرکوں اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔

More News