کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، گورنر خیبرپختونخوا کا اظہارِ افسوس
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر پوری قوم سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حادثے سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے مزدوروں کے اہل خانہ کی مکمل معاونت یقینی بنائی جائے۔







