بلوچستان سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والے بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان کے حوالے سے منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اس مہم میں بھارت سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اس مہم میں بھارت سے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والے بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں، جبکہ 300 سے زائد جعلی بھارتی ویب سائٹس بھی گمراہ کن معلومات پھیلا رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض عناصر نے عوامی حقوق کے نام پر مخصوص مقاصد کے حصول کی کوشش کی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کے عزائم واضح ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض بااثر حلقوں اور سرداروں کا بنیادی مسئلہ عوامی حقوق نہیں، بلکہ اپنی روایتی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ ان کے مطابق کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف عوامی فلاح، قانون کی بالادستی اور ترقیاتی عمل کے تسلسل میں پوشیدہ ہے، جبکہ ریاست عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

More News

Breaking

سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی فلم بنانے نہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آرں

سیکیورٹی فورسز کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، نہ کہ ان کی کارروائیوں کی تشہیر کرنا۔ہم دہشت گردوں کو مارنے جاتے ہیں، ان کی

Read More »