بارش میں نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی

بارش میں نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئی

راولپنڈی: بارش کے دوران نالے میں گر کر لاپتا ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش مل گئی، جس کے بعد اہلِ خانہ میں کہرام مچ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مصریال روڈ پر واقع فرینڈز کالونی میں گزشتہ روز سات سالہ ابوبکر بارش کے دوران نالے میں گر گیا تھا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے برآمد ہوئی۔ مقامی افراد نے لاش دیکھتے ہی ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس کے بعد امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو ٹیم نے بچے کی لاش نالے سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بچوں کو ندی نالوں اور برساتی پانی کے قریب جانے سے روکا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

More News