ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، شہری مشکلات کا شکار
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ کئی شہروں میں پرچون سطح پر قیمت 400 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
سرکاری نرخ 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں ایل پی جی 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس پر صارفین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا پہلے ہی مشکل ہو چکا ہے، جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے








