جماعت اسلامی کا 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا 16 اگست کو ملک گیر دھرنوں کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت دھرنوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں مرکزی قیادت، صوبائی امراء اور بڑے شہروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی، جس کے باعث 9 اگست کے بجائے 16 اگست کو ملک گیر دھرنے دیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنوں کا آغاز ہوگا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو جبر اور ظلم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا اور دھرنوں کے ذریعے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 510 مقامات پر منظم مظاہرے کیے گئے، جن کے ذریعے پٹرول سستا کرنے اور لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں آئی پی پیز کے خلاف آواز اٹھا کر اپنے مطالبات منوائے۔

دوسری جانب انہوں نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں قطر، بنگلا دیش، ایران، ملائیشیا اور انڈونیشیا کو بھی شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک شامل ہوں تو ایک مضبوط بلاک تشکیل پائے گا۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا حکومت کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قیادت کریں گے

خیبرپختونخوا حکومت کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قیادت کریں گے پشاور: خیبرپختونخوا حکومت اور تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی

Read More »