محکمہ بلدیات میں تاریخ رقم، کمپیوٹر آپریٹر تحصیل میونسپل آفیسر تعینات
محکمہ بلدیات میں ایک غیر معمولی انتظامی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں سیکرٹری بلدیات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹر آپریٹر (نان پی یو جی ایف) عثمان علی کو تحصیل میونسپل آفیسر تخت بھائی تعینات کردیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان علی کی بطور تحصیل میونسپل آفیسر تعیناتی کو محکمہ بلدیات میں ایک منفرد فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد عثمان علی نے اپنے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔








