پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری

تاریخی دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ جاری، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی دوستی اجاگر

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی خوشی میں خصوصی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جس میں تینوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں حرمین شریفین کی حفاظت اور خدمت کو تینوں ممالک کے لیے ایک مشترکہ مقدس ذمہ داری کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ پاکستانی سرزمین پر موجود سپاہیوں کو عشقِ حرم اور مقدس مقامات سے گہری وابستگی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

خصوصی نغمے میں حضور اکرم ﷺ سے محبت کو مسلمانوں کے ایمان اور شناخت کا بنیادی حصہ قرار دیتے ہوئے حرمین شریفین سے وابستگی کو امت مسلمہ کے مشترکہ روحانی رشتے سے جوڑا گیا ہے۔

نغمے کے پیغام میں اس بات کو نمایاں کیا گیا کہ حرمین شریفین کی محبت مسلمانوں کو مشترکہ ایمان، قبلے، قرآن اور روحانی تعلق کے ذریعے متحد کرتی ہے۔

نغمے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو تاریخی رشتے کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ تینوں ممالک باہمی تعاون اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

More News