بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنا دیں گے، سہیل آفریدی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنا دیں گے، سہیل آفریدی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائی گئی تو رات 10 بجے پورے پاکستان کو ڈی چوک بنا دیں گے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جمعرات کو تمام پارلیمنٹرین اڈیالہ جیل جائیں گے، جبکہ کل تمام پارلیمنٹرین سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی گارنٹی دے رہی ہے کہ ملاقات کے بعد کوئی سیاسی بات نہیں کی جائے گی، حکومت ہماری گارنٹی قبول کرکے ملاقات کروائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں کی صحت کے حوالے سے تشویش موجود ہے۔

سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا اور اڈیالہ جیل میں ان کی صحت کی ذمہ داری حکومت، ججز اور جیل انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا نوجوان غصے اور مایوسی کا شکار ہے، اسے اپنا مستقبل نظر نہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو پوری قوم باہر ہوگی، پھر کسی کے پاس حالات سنبھالنے کا موقع نہیں ہوگا۔

More News