وزیراعظم کا ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرنے کا حکم

وزیراعظم کا ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران کو ہر ماہ کراچی اور لاہور میں دو روز قیام کرکے کاروباری برادری کے مسائل سننے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے ایف بی آر کے حساس عہدوں اور محکموں میں اچھی شہرت اور ایمانداری کے حامل افسران و اہلکار تعینات کرنے پر زور دیا، جبکہ چکوال اور صوابی میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو کے لیے مجوزہ فیس لیس نظام کا مکمل نفاذ 2027 تک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نظام کا پہلا مرحلہ یکم اکتوبر 2026 سے فعال ہوگا۔

اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیس لیس نظام میں ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ اور اسیسمنٹ کے لیے خصوصی یونٹس شامل ہوں گے، جبکہ ٹیکس کیسز جغرافیائی حدود کے بجائے رینڈم بنیادوں پر مختص کیے جائیں گے۔

More News