لاہور میں پولیس کانسٹیبل ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور میں پولیس کانسٹیبل ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کانسٹیبل حذیفہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ طور پر واردات میں ملوث تھا، جہاں اسے ساتھی سمیت موقع پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اہلکار کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی میں رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ واردات میں ملزمان کے کردار اور دیگر ممکنہ معاملات کا تعین کیا جاسکے۔

More News