پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی آمنے سامنے

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی آمنے سامنے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

مشعال یوسف زئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جنہیں مقدمہ لڑنے کے چار آنے نہیں ملتے وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مشعال یوسف زئی کو سینیٹر کس نے بنوایا، انہیں اس کا علم نہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مشعال یوسف زئی کے حوالے سے ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی تھیں، تاہم ان کے پاس انہیں سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے فارغ نہ کرکے درگزر سے کام لیا گیا۔

دوسری جانب مشعال یوسف زئی نے الزام عائد کیا کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک مرتبہ معافی مانگنے کے بعد دوبارہ بیان بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر سلمان اکرم راجا انہیں پارٹی سے فارغ کرسکتے ہیں تو کرکے دکھائیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بھی سلمان اکرم راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا؟ اگر اس کا پتا چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔

یوں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے

More News