آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے روڈینجو کراس میں انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں گاڑی میں سوار 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

خضدار کے علاقے کنارو میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تلاش اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران اب تک 19 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

More News