مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

مستونگ: پولیس کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے کو نشانہ بنا لیا۔

پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا، جبکہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ مستونگ میں نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ثنا ملک کے مطابق 6 زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال لایا گیا، جن میں سے 3 کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان میں داخلہ امور کے معاون بابر یوسفزئی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

واقعے کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح کے حملوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

More News