شانگلہ: الپوری میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے بنڑ خوڑگئی کے قریب ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 شانگلہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو اسپتال الپوری منتقل کردیا۔






