بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ حکومت اور اتحادی مشاورت سے کریں گے، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ حکومت اور اتحادی مشاورت سے کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ حکومت اور اتحادی مشاورت سے کریں گے، یہ فیصلہ اجتماعی طور پر کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو اسی کے مطابق جواب دیا جائے گا، اگر تحریک انصاف پرامن احتجاج کرے گی تو کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومتی رویے میں تبدیلی نہ آنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور پارٹی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

بیوروکریسی سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اصل حکمرانی بیوروکریسی نے کی ہے، تاہم اس کا خاطرخواہ احتساب نہیں ہوا، جبکہ فوج اور سیاستدانوں کا مختلف ادوار میں احتساب ہوتا رہا ہے۔

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں بلدیاتی حکومتوں کو مضبوط بنایا جائے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، جبکہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے فنڈز تحصیلوں اور اضلاع تک پہنچنے چاہئیں۔

More News