پاکستانی طلبہ کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی، سنگاپور میں 8 اعزازات اپنے نام کرلیے

پاکستانی طلبہ کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی، سنگاپور میں 8 اعزازات اپنے نام کرلیے

پاکستانی طلبہ نے عالمی سطح پر ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گلوبل ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سنگاپور 2026 میں 8 اعزازات اپنے نام کرلیے۔

ویسٹ منسٹر ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سوسائٹی کے 10 رکنی پاکستانی وفد نے 11 سے 15 اگست تک سنگاپور میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں وفد کے 8 طلبہ نے مختلف شعبوں میں اعزازات حاصل کیے۔

پاکستانی طلبہ نے سن ٹیک سٹی کنونشن سینٹر میں دنیا بھر سے آنے والے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ایک پاکستانی طالب علم نے بہترین سفارت کاری، مذاکرات، قیادت اور کمیٹی میں شاندار کارکردگی پر بہترین مندوب کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

پاکستانی وفد میں شامل دو طلبہ اسنا احمد علوی اور ریان کی عمر صرف 12 سال تھی، تاہم کم عمری کے باوجود دونوں نے عالمی مقابلے میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

طلبہ کی جانب سے 8 عالمی اعزازات کا حصول پاکستان کے نوجوانوں کی علمی، سفارتی اور قائدانہ صلاحیتوں کا نمایاں اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

More News