سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت آج بھی مستحکم رہی، تاہم چاندی کے نرخ میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ فی تولہ چاندی 43 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 986 روپے کی ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 395 ڈالر پر برقرار رہا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود چاندی کے نرخ میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں اور صارفین کی توجہ چاندی کی جانب بھی برقرار ہے۔








