دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہوگیا
کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 80 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,395 ڈالر پر پہنچ گیا۔







