ہری پور: درویش قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
ہری پور: درویش قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور
ڈی پی او کے مطابق دو روز قبل موٹر سائیکل سوار وقاص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مقتول کی اہلیہ کو فون کرکے تنگ کرتے تھے، مقتول نے اہلیہ کی شکایت پر ملزمان سے تلخ کلامی کی تھی، جس کا ملزمان کو رنج تھا
ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے








