ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی: بیرئیر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ دونوں ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع کیا گیا تھا۔

مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا، جس میں بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی روٹ میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے، بیرئیر ہٹانے، سرکاری امور میں مداخلت اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزامات شامل تھے۔

عدالتی فیصلے کے تحت دونوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی یا اپیل سے متعلق تفصیلات سامنے آنے پر مزید صورتحال واضح ہوگی۔

More News