کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 9 ڈاکو زخمی گرفتار، ایک ہلاک
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 9 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ہلاک ہوگیا
پولیس کے مطابق شارع نورجہاں، بلال کالونی، صدر، عزیز آباد، پاکستان بازار، خواجہ اجمیر نگری، شاہ لطیف ٹاؤن اور ایس آئی یو پولیس نے کارروائیاں کیں
زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جبکہ بعض ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی








