اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا سے زرعی پروڈیوس ٹریڈ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات
آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اللہ بخش خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل اور کاشتکاروں کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں زرعی اجناس کی پیداوار، ذخیرہ، ترسیل اور مارکیٹنگ سمیت چشمہ رائٹ بینک کینال اور گومل زام کے کمانڈ ایریا کے زمینداروں کو زرعی منڈیوں سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا گیا
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی شعبے کی ترقی کے بغیر پائیدار معاشی استحکام ممکن نہیں
انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، کسانوں کی رہنمائی اور زرعی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں
گورنر نے یقین دلایا کہ زرعی شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل اور شعبے کی ترقی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا





