بلوچستان میں دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوگا، وہ دن دور نہیں، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون ضروری ہے
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی
آصف علی زرداری نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا، امن، استحکام اور ترقی کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا






