گوگل کا پاکستان میں پہلا مقامی دفتر قائم، نوجوانوں کیلئے نئے مواقع کی امید

گوگل کا پاکستان میں پہلا مقامی دفتر قائم، نوجوانوں کیلئے نئے مواقع کی امید

اسلام آباد: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنا پہلا باضابطہ مقامی دفتر قائم کردیا، جسے ملک کی ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی شعبے کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے دفتر کی تختی کی نقاب کشائی کی

گوگل کے مقامی دفتر کے قیام سے پاکستان میں آئی ٹی سرمایہ کاری، اسٹارٹ اپس، ایپ ڈویلپرز اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے

کمپنی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دینے کے ساتھ پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ بھی رکھتی ہے

گوگل کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس کے پلیٹ فارمز نے پاکستان میں 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا اور 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا دیا

یہ اقدامات پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی اور آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے حکومتی ہدف میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں

More News