وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے اور تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ کابینہ کے فورم سے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ اور نتیجہ خیز بات چیت کرے گی۔

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزارتِ پیٹرولیم اور متعلقہ ٹیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور ٹیم کی کوششوں سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے لیے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔ ان کے مطابق خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹس بند ہیں، جبکہ پاکستان توانائی درآمد کرنے والا ملک ہے، تاہم آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔

More News