عمران خان کی اسپتال منتقلی، وفاقی پولیس الرٹ

عمران خان کی اسپتال منتقلی، وفاقی پولیس الرٹ

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کے پیش نظر وفاقی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں نفری کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی منتقلی کی صورت میں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے پیش نظر آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئے ہیں، جہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اسپتال میں موجود افسران نے آئی جی پولیس کو سیکیورٹی انتظامات اور ممکنہ صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی، پولیس نفری اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے ممکنہ منتقلی کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہے ہیں۔

More News