عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل، عطا تارڑ

عمران خان کا طبی معائنہ مکمل، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو تفصیلی طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

عطا تارڑ کے مطابق طبی معائنہ اور دیگر مراحل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو آج صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی طبی معائنے کے دوران موجود رہیں۔

More News