کراچی کے 6 اضلاع سمیت مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی کے 6 اضلاع سمیت مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے نمونوں میں پایا گیا۔

حکام کے مطابق کراچی کے ان 6 اضلاع میں جون کے دوران پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا، تاہم جولائی میں دوبارہ وائرس کی موجودگی سامنے آئی۔ سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی جولائی کے دوران پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان کے چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بنوں اور پشاور سے لیے گئے نمونوں میں بھی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی جولائی کے دوران پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی بچوں کے لیے خطرے کی علامت ہے، جس کے باعث پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن اور نگرانی کے اقدامات مزید اہم ہوگئے ہیں۔

More News