جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریم نواز کا خواب تھا، کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریم نواز کا خواب تھا، کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا

لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ ہسپتال ان کا خواب تھا، جہاں پورے پاکستان سے امراضِ قلب کے مریض علاج کے لیے آسکیں گے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کل سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع ہوگا اور پنجاب کے عوام کو امراضِ قلب کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے اخراجات کم از کم 50 ہزار ڈالر تک پہنچتے ہیں، اس لیے اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ادارے میں جدید ہائبرڈ کیتھ لیب، عالمی معیار کے وارڈز اور جدید طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ عملے کو عالمی معیار کی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیبز فعال ہو چکی ہیں اور ایک سال میں 12 ہزار سے زائد بچوں کے آپریشن کیے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس، ہوم ڈائیلاسز اور دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی کا اصل معیار عوام کو ان کا حق اور بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔

More News