پنشنرز کے لیے بڑی سہولت، نادرا نے مفت پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت متعارف کرا دی

پنشنرز کے لیے بڑی سہولت، نادرا نے مفت پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت متعارف کرا دی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔

پنشنرز گھر بیٹھے پاک آئی ڈی کے ذریعے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے، جبکہ موبائل ایپ استعمال نہ کرنے والے پنشنرز کے اہلخانہ بھی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت 5 ہزار ای سہولت فرنچائزز، 988 نادرا مراکز اور 500 یونین کونسلز پر بھی مفت دستیاب ہوگی۔ پنشنرز کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

نادرا نے سی جی اے اور ایم اے جی کے پنشنرز کے لیے نیشنل پنشنرز رجسٹر بھی قائم کردیا ہے، جس کے ذریعے پنشنرز کی شناخت اور پروف آف لائف کی ڈیجیٹل تصدیق ممکن ہوگی۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام سے پنشنرز کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے اور کاغذی کارروائی کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

More News