شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ پولیس، ایف آئی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اپنی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کی۔ شیر افضل مروت اپنے وکیل عادل عزیز قاضی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے پاس شیر افضل مروت کے خلاف کوئی نیا مقدمہ درج نہیں، تاہم ان کے خلاف 2023 اور 2024 کے دوران مجموعی طور پر 15 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیر افضل مروت کے خلاف کوئی نیا کیس یا انکوائری درج نہیں ہے۔

دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت میں پولیس، ایف آئی اے اور NCCIA کی رپورٹس جمع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

More News