آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی جوابی کارروائی، افغان طالبان ژوب سیکٹر میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار

آپریشن غضب للحق

پاک فوج کی جوابی کارروائی، افغان طالبان فرار

پاک افغان سرحد کے ژوب سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز بھی قبضے میں لے لیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

آپریشن غضب للحق جاری ہے اور پاک فوج اپنے اہداف کے حصول تک یہ کارروائیاں جاری رکھے گی۔

More News