ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کا آئی جی کو مراسلہ

ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کا آئی جی کو مراسلہ

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان اسمبلی کی گرفتاری یا حراست سے متعلق قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کو اہم مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں خیبرپختونخوا پروونشل اسمبلی پاورز، امیونٹیز اینڈ پریولیجز ایکٹ 2026 کی دفعہ 11 پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق کسی رکن اسمبلی کو فوجداری مقدمے یا جرم کے الزام میں گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگی۔ اسی طرح ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حراست میں لینے سے پہلے بھی اسپیکر کی اجازت ضروری ہوگی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گرفتاری یا حراست کی وجوہات سے اسپیکر کو آگاہ کرنا ہوگا اور مقررہ فارم کے ذریعے درخواست جمع کرائی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر عوامی مفاد میں متعلقہ پولیس افسر سے رپورٹ یا چالان طلب کرسکتے ہیں جبکہ عدالت میں چالان جمع ہونے سے قبل معاملے کی انکوائری بھی کراسکتے ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاری یا حراست کے تمام معاملات میں قانون میں وضع کردہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

More News