اسلام آباد ایئرپورٹ پر 35 کلو چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 35 کلوگرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق پرواز TG-349 سے آنے والے مسافر کے سامان سے برآمد چرس کی تخمینہ شدہ مالیت 66 کروڑ روپے سے زائد ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔






