اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ کا مختلف بازاروں کا دورہ، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ کا مختلف بازاروں کا دورہ، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ

بونیر: اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ بنیامین آفریدی نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر بعض دکانداروں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ بعض کو وارننگ جاری کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بنیامین آفریدی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں کے مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کریں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ نرخنامے نہ رکھنے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More News