ایمرجنسی سے متعلق اضلاع کا ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ سابق فاٹا سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ
پشاور: ایمرجنسی سے متعلق اضلاع کے ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ (ADS) کو سابق فاٹا سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اولڈ فاٹا سیکرٹریٹ میں 104 کمرے اور دفاتر خالی کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ اطلاعات کے 57، محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے 28 اور محکمہ صحت کے 19 کمرے ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق فاٹا سیکرٹریٹ میں خالی کرائے جانے والے دفاتر ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے کو الاٹ کر دیے گئے ہیں۔
اس فیصلے کے تحت ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے افسران اور عملے کو نئے دفاتر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ محکموں کو مختص جگہ خالی کرانے کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔








