اورکزئی: کلایہ میں قبائلی جرگہ، سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے اقدامات پر غور

اورکزئی: کلایہ میں قبائلی جرگہ، سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے اقدامات پر غور

اورکزئی: ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قبائلی مشران کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے، عوام کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کے تعین سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جرگے میں کھاد کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی، معدنی لیز لائسنسوں کی معطلی اور ترجیحی سیکیورٹی مقدمات پر پیش رفت تیز کرنے کے معاملات زیرِ بحث آئے۔ اس کے علاوہ ہیڈکوارٹر کلایہ میں مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، تاکہ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی انتظامات، طبی سہولیات اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

قبائلی مشران نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جرگے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقے میں امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور قبائلی مشران مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔

More News