ایرانی فوج نے امریکی صدر کا معاہدے پر آج دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

ایرانی فوج نے امریکی صدر کا معاہدے پر آج دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر اتوار کے روز دستخط کیے جائیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کو کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ، 14 جون، کے موقع پر منعقد کرنا چاہتے ہیں اور اسے اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط ہوں گے اور اس کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے اور اس میں کسی قسم کی مالی ادائیگی شامل نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر دونوں ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے تازہ بیان کے بعد مجوزہ معاہدے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ عالمی برادری خطے میں امن اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »