ایران اور امریکہ کو ایک چھت تلے بٹھا کر امن کا پیغام دیا، امیر مقام
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کو ایک چھت تلے بٹھا کر دنیا کو امن، مذاکرات اور سفارت کاری کا پیغام دیا۔
امیر مقام کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں پاکستان کی امن دوست سفارت کاری کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن و استحکام کا حامی رہا ہے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی ایسے تنازعات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں جو خطے اور عالمی امن کو متاثر کر سکتے ہیں۔







