واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے مغربی عراق میں ایک طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
سینٹکام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن فراہم کرنے والے طیارے کو پیش آنے والے نقصان سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔ بیان کے مطابق ایک طیارہ مغربی عراق میں گر گیا جبکہ دوسرا طیارہ محفوظ طریقے سے اترنے میں کامیاب ہو گیا۔
سینٹکام کے مطابق یہ واقعہ ایک فوجی کارروائی کے دوران پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی اور تلاش کی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔








