ملک بھر میں تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی
لاہور: ملک بھر کے 97 مخصوص اضلاع میں رواں سال کی تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، جو 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 2 کروڑ 39 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے 13 اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار جبکہ خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔
اسی طرح بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے 3 اور آزاد کشمیر کے 2 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔







