ایف بی آر کا اہم اعلان، ٹیکس سال 2026 کے ریٹرن 27 جولائی سے جمع ہوں گے
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے کرنے کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر ترجمان نے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں۔ ترجمان کے مطابق ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات حقیقت پر مبنی اور درست ہونی چاہئیں تاکہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور درستگی برقرار رکھی جاسکے۔
ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط اور مؤثر ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے تمام ٹیکس دہندگان مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں۔








