ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ 3,500 روپے مہنگا

ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ 3,500 روپے مہنگا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 61 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 854 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر اضافے کے بعد 4,031 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دوبارہ 4 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی صرافہ بازار میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی مارکیٹ پر مرکوز ہوگئی ہے۔

More News