9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، جس کے دوران پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کی جانب سے تیار کردہ چالان عدالت میں جمع کرایا۔

عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ کارروائی 9 مئی کے واقعات کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے سے متعلق مقدمے میں کی گئی۔

مقدمے میں آئندہ عدالتی کارروائی اور ملزمان کی پیشی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر پیش رفت متوقع ہے۔

More News