اے آر ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کا لنڈی کوتل افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کی بریفنگ

اے آر ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کا لنڈی کوتل افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کی بریفنگ

ضلع خیبر: مخصوص 12 اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ خان اور وائس چیئرمین ملک خان مرجان وزیر نے لنڈی کوتل میں قائم افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں کیمپ کے انتظامات اور مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے موقع پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کونسل ممبران ملک صلاح الدین کوکی خیل، حاجی شیرین آفریدی اور مولانا عزت اللہ ہم خیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل انعام اللہ وزیر نے اے آر ڈی سی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر کونسل ممبران کا استقبال کیا اور انہیں افغان ہولڈنگ کیمپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ سے متعلق مختلف انتظامی امور اور جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ کونسل کی قیادت نے دورے کے دوران متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔

اے آر ڈی سی قیادت کے اس دورے کا مقصد علاقے میں جاری انتظامی امور اور افغان ہولڈنگ کیمپ کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کرنا تھا۔

More News