خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، آئی جی پی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

خیبرپختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، آئی جی پی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر محمد کا تبادلہ کرکے انہیں ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن بنوں محمد طاہر شاہ کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام امجد حسین کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علی خان کو ایس پی انویسٹی گیشن بنوں تعینات کردیا گیا ہے، جہاں وہ اپنے ہی پے اسکیل میں فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تقرر و تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ یہ انتظامی فیصلے مفادِ عامہ کے تحت کیے گئے ہیں۔

پولیس افسران کے ان تبادلوں کے بعد بٹگرام اور بنوں میں انویسٹی گیشن کے شعبوں سمیت اسپیشل برانچ میں نئی تعیناتیوں کا عمل شروع ہوگا

More News